19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:37
گوانتانامو بے جیل سے دو قیدیوں کی سوڈان منتقلی
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا نے گوانتاناموبے جیل سے سوڈان کے دو قیدیوں کوان کے ملک منتقل کردیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی حکام نے اس سلسلے میں سوڈان کی حکومت سے رابطہ کیا تاکہ قیدیوں کی منتقلی کے موقع پر مناسب سیکیورٹی انتطامات کیے جاسکیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں کی یہ منتقلی ہیومن ٹریٹمنٹ پالیسی کے مطابق ہے۔گوانتاناموبے جیل میں اب بھی مختلف ملکوں کے 158قیدی موجود ہیں۔