19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:56
یوکرین :دارالحکومت کیف میں حکومت مخالف مظاہرے
جیو نیوز - کیف …یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین چار ہفتوں سے کیف کے آزادی اسکوائر پر کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین انتہائی سرد موسم کے باوجود کیف کے آزادی اسکوائر پر خیموں میں مقیم ہیں۔ مظاہروں میں شامل افراد قومی نغمے گا رہے ہیں۔ سخت سردی میں لوگ آگ جلا کر خیموں کے باہر بیٹھے ہیں اور حکمرانوں سے آزاد قوموں کی طرح فیصلے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ روسی حکومت کے یورپی یونین سے آزاد تجارت کا معاہدہ نہ کرنے کے بعد ان مظاہروں کا آغاز ہوا۔