تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 17:13

برفباری سے پھسلن:نیویارک میں31 گاڑیا ں ٹکراگئیں ،8 افراد زخمی

جیو نیوز - نیویارک …امریکی ریاست نیویارک میں31 گاڑیا ں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں بروکلین کی مرکزی شاہراہ پر برف باری کے باعث ہونے والی پھسلن نے ڈرائیوروں کے لیے گاڑیا ں چلا نا مشکل کردیا اور 31گاڑیاں ایک آپس میں ٹکراگئیں۔حادثے میں 8 افرادزخمی بھی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹر یفک کی آ مدور فت معطل رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.