تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:19

لندن: اپالوتھیٹرکی بالکنی کاایک حصہ گرگیا، 65 افراد زخمی

جیو نیوز - لندن…لندن میں اپالوتھیٹرکی بالکنی کاایک حصہ گرنے سے 65 افراد زخمی ہوگئے، ملبے تلے دب جانے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق سوا آٹھ بجے پیش آیا۔ تھیٹر میں ایک پروگرام جاری تھا اور 700 کے قریب افراد اندر موجود تھے۔ حادثے کے بعد ہر طرف دھول اور مٹی پھیل گئی اور افراتفری مچ گئی۔ لوگ جان بچانے کے لیے تھیٹر سے باہر کی طرف بھاگنے لگے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق ملبے تلے مزید کچھ افراد ہوسکتے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.