20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:47
پیرو میں بس کا حادثہ،14 افراد ہلاک،30 زخمی
جیو نیوز - لیما…پیرو میں بس حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے۔پرو کے شمالی علاقے Cajacay میں بس تیز رفتاری کے سبب جنگلا توڑتے ہوئے سڑک کے اطراف نشیبی حصے میں جا گری، حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں 45 افراس سوار تھے۔ پیرو میں خستہ حال سڑکوں اورغیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ کے سبب حادثات عام ہیں جن میں ہر سال بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔