20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:30
عالمی عدالت نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم بنا نے کی اجازت دے دی
جیو نیوز - ہیگ… عالمی عدالت نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم بنا نے کی اجازت دے دی، تاہم بھارت اس ڈیم سے پاکستان کوآدھا پانی دینے کا پابند ہو گا۔ پاکستان کو کشن گنگا پن بجلی منصوبے پر عالمی عدالت کا فیصلہ موصول ہوگیا، بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں دریائے جہلم پر ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، مگر بھارت اس ڈیم کاآدھا پانی پاکستان کودینے کاپابندہوگا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت ڈیم میں پانی انتہائی نچلی سطح پرنہیں لے جا سکے گا۔پاکستان نے متنازع کشن گنگا ڈیم پر زیر تعمیر پن بجلی منصوبے پر اعتراض کیا تھا، انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق بھارت اس ڈیم پر330 میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ تعمیر کررہا ہے، اس منصوبے سے پاکستان میں زیرتعمیر 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبہ متاثرہوگا۔