تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 23:3

جاسوسی پروگرام پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے؛ اوباما

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات سے غیرضروری نقصان پہنچا، جاسوسی پروگرام پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاہم اسے سرے سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے سال کی اختتامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو یک طرفہ طورپرغیرمسلح نہیں کرسکتے۔ این ایس اے کے مستقبل کے بارے میں جائزہ پینل کی سفارشات پر آیندہ چند ہفتوں کے دوران غورکریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز کے جمع کردہ ٹیلی فون ڈیٹا کا کچھ حصہ نجی کمپنی کی تحویل میں دیا جاسکتا ہے تاکہ امریکی عوام کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.