تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:11

نیویارک میں بھارتی سفارتخانے کے باہر گھریلوملازمین کا مظاہرہ

جیو نیوز - نیویارک…بھارتی سفارتکار کی امریکا میں گرفتاری کے معاملے میں نیا موڑ۔نیویارک میں گھریلو ملازمین نے بھارتی سفارتکار کیخلاف مظاہرہ کیا تو نئی دہلی میں امریکی فوڈ چین میں توڑ پھوڑکی گئی۔بھارتی سفارتکار پر لگے اپنی نوکرانی سے بْرے سلوک کے الزام پر گھریلو ملازمین بھی احتجاج پراترآئے۔ نیویارک میں بھارتی سفارت خانے کے باہر متعدد گھریلو ملازمین جمع ہوئے اور بھارتی نائب کونسل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کی جانب سے اپنی نوکرانی سے ناروا سلو ک کی مذمت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عزت سے ملازمت منظور،غلامی نامنظور جیسے سلوگن درج تھے۔دوسری جانب نئی دہلی میں بھی امریکا مخالف مظاہرے ہوئے۔مشتعل مظاہرین نے امریکی پیزا چین پر دھاوا بول دیا۔ شدید توڑ پھوڑکی اور امریکی مصنوعات پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا۔بھارتی حکومت بھی اپنے مطالبے پر اڑی ہوئی ہے۔ وزیراطلاعات منیش تیواری کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں امریکا کو معافی مانگنی ہی پڑے گی۔نیویارک میں بھارتی نائب کونسل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کے ساتھ برتے گئے ظالمانہ رویے پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ سجھاتا سنگھ کا کہنا ہے کہ امریکا کو بھارتی سفارتکاروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا چاہیے جیسا بھارت امریکی سفارتکاروں کے ساتھ رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.