21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:27
امریکا میں چلتی بس میں پستول کے زورپر ڈکیتی کی کوشش ناکام
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں چلتی بس میں پستول کے زور پر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوکو مسافروں نے پکڑ کو دھو ڈلا۔واشنگٹن میں کنگ کاونٹی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چلتی بس میں لوگوں کو پستول دکھا کرلوٹ مار کررہا ہے۔ اچانک ایک مسافر نے ڈاکو پر حملہ کر کے اسے بس کے فرش پر گرادیا اس دوران دیگر مسافروں نے بھی ڈاکوکودبوچ لیااورپولیس کے آنے تک اسے قابومیں رکھا۔واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔