23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:19
فرانس: پیرس میں بار کے باہر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک
جیو نیوز - پیرس…فرانس کے شہر پیرس میں ایک بار کے باہر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے پیرس کے ایک بار کے باہر کھڑے افراد پر انتہائی قریب سے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مرد اور خاتون نے بار میں پناہ لے لی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔