تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:48

جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو کی 80 ویں سالگرہ

جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو آج اپنی80 وِیں سال گرہ منا رہے ہیں۔ جاپانی شہنشاہ اَکی ہیٹو23 دسمبر1933 کو ٹوکیو میں پیدا ہوئے۔1989 میں اپنے والد شہنشاہ ہیروہیٹو کے انتقال کے بعد تخت پر رونق افروز ہوئے۔ اب تک اپنا تسلسل قائم رکھنے والی دنیا کی سب سے قدیم موروثی بادشاہت کا تاج سَر پر سجانے والے اکی ہیٹو جاپان کے125 ویں شہنشاہ اور اْس تخت کے وارث ہیں جس کی بنیاد660 قبلِ مسیح میں رکھی گئی۔ یہ عرصہ قریب قریب دو ہزار سات سو سال بنتا ہے۔ جِم مْو اِس شاہی سلسلے کے پہلے شہنشاہ تھے۔دوسری عالمی جنگ میں شکست کے بعد 1947 کے آئین کے تحت سلطنتِ جاپان کو تحلیل کر دیا گیا لیکن شہنشاہ کا عہدہ اور شاہی خاندان کی رسمی حیثیت برقرار رکھی گئی۔ اور انہیں ریاست اور عوام کی یک جہتی کی علامت قرار دیا گیا۔اکی ہیٹو کی شادی 1959 میں مِچیکو سے ہوئی۔ وہ جاپانی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی پہلی خاتون ہیں جن کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں۔ مِچیکو 1962 میں اَکی ہیٹو کے ساتھ اْس وقت پاکستان بھی آئی تھیں جب اْن کے شوہر ولی عہد تھے۔شہنشاہ اَکی ہیٹو اور ملکہ مِشی کو نے شاہی خاندان کو جاپانی عوام سے قریب کیا۔ اِس شاہی جوڑی نے کئی ملکوں کا سفر کیا اور دوسری قوموں کو بھی جاپان کی طرف سے دوستی اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف جاپانی عوام انہیں ٹوٹ کر چاہتے ہیں بلکہ کئی ملکوں نے بھی انھیں اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.