تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:35

بنگلادیش: عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات فوج کے حوالے کرنیکا فیصلہ

جیو نیوز - ڈھاکہ… بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظرکیاگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کے پانچ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکیورٹی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے چھبیس دسمبر سے ملک بھر میں پندرہ دن کے لیے فوج کو تعینات کردیا جائے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بنگلادیش میں انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے مبصر مشن بھیجنے کی تیاری روک دی ہے۔ترجمان یورپی یونین کے مطابق بنگلہ دیش کی سیاسی قوتیں شفاف جامع اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کیلیے ممکنہ اقدامات نہیں کررہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.