تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:12

بھارت:عام آدمی پارٹی کا نئی دہلی میں حکومت بنانے کا اعلان

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت میں عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ دنوں ریاستی انتخابا ت میں دلی سے ایک نئی جماعت عام آدمی پارٹی ابھر کر سامنے آئی، جس نے انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کے بعد سب سے زیادہ 24 نشستیں حاصل کی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے اورنئی دہلی کے نئے وزیراعلیٰ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال بنیں گے، ارون نے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا دکشٹ کو شکست دی تھی۔وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب 26 دسمبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.