24 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:57
برطانیہ میں تیز ہواوٴں اور شدید بارش سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں تیز ہواوٴں اور شدید بارش سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں، لوگوں کی کرسمس کی چھٹیوں کامزاکرکراہوگیا۔برطانوی محکمہ موسمیات نے طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے لندن اوربرائیٹن میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثرہے جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔تیز ہواوٴں سے کئی اہم شاہراہوں پردرخت زمین پر آگرے جس کے باعث سڑکیں بندکرناپڑیں جبکہ تقریباً 10 ہزار کے قریب گھروں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔برائیٹن میں ستر میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔