24 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:13
اقوام متحدہ بھارتی سفارتکار دیویانی کو استثنا دینے پر رضامند
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدکاکہناہے کہ امریکاکیساتھ بھارتی سفارتکارکے تنازع کاحل ترجیحات میں شامل ہے، اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے دیویانی کوسفارتکارکی حیثیت سے حاصل استثنا کی درخواست منظورکرلی ہے۔ نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہاکہ بھارت امریکاکیساتھ سفارتی تنازع کاحل چاہتاہے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن یہ تنازع کب تک حل ہوگااس سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے دیویانی کو سفارتکارکی حیثیت سے حاصل استثنا کی درخواست منظورکرلی ہے۔بھارتی میڈیاکے دیویانی کی سفارتی ذمیداری تبدیل کرکے انھیں اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب بنائے جانے کے بعد بھارت اپنی سفارت کارکوامریکامیں مقدمہ چلائے بغیرواپس لاسکے گا۔ بھارت میں ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبراگڑے کی امریکامیں گرفتاری کیخلاف شدیدردعمل سامنے آرہا ہے۔ ممبئی میں گزشتہ روزدیویانی کی گرفتاری اوربرہنہ تلاشی کیخلاف احتجاج کیاگیاجس میں مظاہرین نے امریکی مصنوعات پرپابندی کامطالبہ کیا۔