تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:13

فرانس: مال گاڑی کا ایٹمی فضلہ لے جانے والا ڈبہ پٹری سے اترگیا

جیو نیوز - پیرس…فرانس میں جوہری فضلہ لے جانے والی ریل ویگن پٹری سے اترگئی، حادثے میں جوہری فضلہ لیک نہیں ہوا۔ حادثہ پیرس سے تین کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقے ڈرینسی میں پیش آیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ٹرین ویگن کے حادثے میں جوہری فضلہ لیک نہیں ہوا اورتابکاری پھیلنے کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔تقریباً چار ہزار ٹرین ویگنز ہر سال کیمیائی فضلہ ڈرینسی کے ڈپوپہنچاتی ہیں۔ واقعے کے بعدفرانس کی گرین پارٹی نے خطرناک تابکاری فضلے کی شہروں کے راستے آمد و رفت بند کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.