تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:8

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان، 11 افراد ہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے وسطی اور شمال مشرقی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ نیویارک ،واشنگٹن اورشکاگو میں 7ہزار سے زائد اندرون ملک فلائٹس کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا اور5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے۔کینیڈا میں بھی طوفان نے تباہی مچائی ہے۔ جہاں گیس جنریٹر کے حادثے میں 2 افراد بھی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔برطانیہ کے کئی علاقوں میں 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اورسیکڑوں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کچھ پروازیں منسوخ اور کچھ تعطل کا شکار ہوگئیں۔گیٹ وک ایئرپورٹ کا ایک حصہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہوا ہے۔کل تیز ہواوٴں کی وجہ سے 2افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ تقریباً 10 ہزار کے قریب گھروں کی بجلی بھی معطل ہوگئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.