25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:12
امریکااور کینیڈا میں برف کا طوفان ،17 افراد ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکا، کینیڈااوربرطانیہ میں برفانی طوفان، 17 افراد ہلاک، تیز ہواوٴں اور شدید بارشوں سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں۔امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث 6لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہے۔امریکا کے وسطی اور شمال مشرقی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ نیویارک، واشنگٹن اورشکاگو میں 7ہزار سے زائد اندرون ملک فلائٹس کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا اور5لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ادھر کینیڈا میں بھی برفانی طوفان اور تیز ہواوٴں نے تباہی مچارکھی ہے۔ ٹورانٹو میں 85 ہزار ،کیوبک میں 31 ہزار 700 جبکہ Brunswick میں40 ہزار سے زائد گھربجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔برطانیہ کے کئی علاقوں میں 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اورسیکڑوں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر کچھ پروازیں منسوخ اور کچھ تعطل کا شکار ہوگئیں۔گیٹ وک ایئرپورٹ کا ایک حصہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہوا ہے۔کل تیز ہواوٴں کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار کے قریب گھروں کی بجلی بھی معطل ہوگئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے۔