تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 13:56

عراق: چرچ پر خود کش حملہ،20 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراقی دارالحکومت بغداد کے گرجا گھر میں دوبم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق کرسمس کے موقع پر چرچ سروس کے بعد دھماکے کیے گئے۔ ان میں سے ایک کار بم دھماکا ہے، کار خود کش بم حملے میں20افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ بغداد کے جنوب میں واقع الدورہ میں اس وقت کیا گیا جب مسیحی کرسمس کے عبادات کے بعد چرچ سے باہر نکل رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد مسیحی ہیں۔ اس حملے میں 30افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.