تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:12

ن لیگ فرانس کے زیراہتمام قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب

جیو نیوز - پیرس… رضا چوہدری …بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالکرہ کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیر اہتمام شاندار پر وقار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا قائد اعظم محمد جناح ، میاں نواز شریف اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پنڈال گونجاتا رہا۔ ماسٹر گلفراز نے تلاوت قران پاک کی جس کے بعد شیخ وسیم اکرم ،چوہدری ریاض پاپا نے کہا جن مشکل حالات ہمیں پاکستان کی باگ دوڑ ملی ہے، سب جانتے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں چھ ماہ میں کچھ بہتری آئی، خصوصی طور چوہدری نثار علی خان کی دلیرانہ سیاست کی بدولت کراچی سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ ہمارے قائدین کو اورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے مکمل آگہی ہے جلد ہی ہمارے پاس آئیں گے ۔حاجی مزمل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاقائد اعظم محمد علی جناح نے ہم کو آزاد ملک لے کردیا ،چوہدری تاج دین سکھرا نے کہا میاں نواز شریف نے جلاوطنی کی صورت میں مکہ شریف جانے کی سعادت حاصل انہوں کسی اور ملک جانے کی بجائے مقدس سرزمین پر جانا پسند کیا جس کا نتیجہ ہے کہ طویل جلا وطنی کے بعدوہ آج دوبارہ اقتدار میں ہیں ۔جاوید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات آج ہم سب اپنے قائد کی سالکرہ منا رہے ہیں ، دیگر مقررین راجہ اشفاق ،چوہدری نعیم ، راجہ منظور جنموعہ نے خطاب کرتے ہوئے ملکی صورتحال اور پاکستان مسلم لیگ حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں دوسری جماعتوں کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.