26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:41
امریکا میں ٹیکسی ڈرائیور کی ایماندار، 3 لاکھ ڈالر مالک کو واپس کردیے
جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں ڈرائیور نے ٹیکسی میں رہ جانے والے 3 لاکھ ڈالر اس کے مالک تک پہنچاکر ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔لاس ویگاس کی ایک ٹیکسی میں مسافر اپنا بیگ بھول گیا جس میں پورے 3 لاکھ ڈالر تھے ، بیگ ملنے پر ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم کے مالک کو ڈھونڈ نکالا اور اس کی امانت اسے لوٹادی۔ ڈرائیور کی ایمانداری پر ٹیکسی کی مالک اسٹار ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے ڈرائیور کو ایک ہزار ڈالر ، شاندار ڈنر اور ساتھ ہی ڈرائیور آف دی ائر کا خطاب بھی دیا۔