تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:25

جنوب مشرقی انگلینڈ میں لوگوں کی کرسمس کی خوشیاں سیلاب میں بہہ گئیں

جیو نیوز - لندن…جنوب مشرقی انگلینڈ میں لوگوں کی کرسمس کی خوشیاں سیلاب میں بہہ گئیں۔ برطانیہ طوفانی ہواؤں ، شدید بارشوں اور سیلاب سے تین روز میں پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے، 13 ہزار سے زائد گھر بدستور بجلی سے محروم ہیں اور ہزاروں افراد نے کرسمس کا تہوار بھی اندھیرے اور سخت سردی میں گزارا۔ برطانیہ کے جنوب مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں ایک ہزار سے زائد گھر سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.