27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:25
ارجنٹینا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان
جیو نیوز - بیونس آئرس… دنیا بھر میں سردی کی لہر جاری ہے مگر ارجننٹینا میں معاملہ الٹ ہے، اتنی شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ لوگ سڑکوں اور چوراہوں پر لگے فواروں میں نہانے پر مجبور ہوگئے۔ ارجینٹیا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لوگ پچھلے بارہ روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پارا 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ گرمی کے ستائے لوگ سڑکوں اور چوراہوں پر لگے فواروں میں نہاکر گرمی سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بچوں اور منچلوں کو بھی ان فواروں کی صورت میں تفریح کا ذریعہ ہاتھ آگیا ہے۔