27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:17
بیروت میں دھماکا: سابق وزیرمالیات محمد شطح سمیت 5 افراد جاں بحق
جیو نیوز - بیروت… لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے میں سابق وزیرمالیات محمد شطح سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دھماکا دارالحکومت بیروت میں سیرالی کے علاقے میں کیا گیا۔ جہاں پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاوس اور کئی اہم دفاتر موجود ہیں ، دھماکااتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ، دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ کاربم دھماکے میں سابق وزیراعظم سعد الحریری کے مشیر اور وزیرمالیات محمد شطح جاں سمیت متعد افراد ہوگئے ہیں، درجنوں زخمی ہیں۔