تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:11

ترکی میں کرپشن کیخلاف احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

جیو نیوز - انقرہ…ترکی میں حکومت کے خلاف کرپشن کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔استنبول، ازمیر اور انقرہ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔استنبول میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو واٹر کینن ، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا سہارا لینا پڑا۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ استنبول بار ایسوسی ایشن کے مطابق پولیس نے 3وکیلوں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ چند روز پہلے ترک وزیراعظم نے کرپشن الزامات پر اپنی کابینہ کے 10وزرا تبدیل کردیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.