تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:4

بھارتی ریاست آندھرپردیش میں ٹرین کی بوگی میں آگ، 23افرادہلاک

جیو نیوز - بنگلور… بھارت کی ریاست آندھرپردیش میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 23افرادہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور سے پتا پرتھی جانے والی ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹرین کی بوگی میں 72افراد سوار تھے۔حادثہ آندھراپردیش کے علاقے پتاپرتھی میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ٹرین کی اے سی بوگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث کی وجہ سے لگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.