28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:52
برطانیہ :بارش اور سیلاب سے تباہی ،طوفانی ہواوٴں سے بجلی کا نظام درہم برہم
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں کرسمس اور نیو ایئر کی خوشیاں ان دونوں شدید سرد موسم اور سیلاب سے متاثر ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے برطانوی وزیر اعظم بھی چلے آئے۔برطانیہ میں اب بھی 100 میل فی گھنٹہ سے زیادہ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔طوفانی ہواوٴں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے،۔13 ہزار گھر ، اندھیرے میں ڈوب گئے۔ سیلاب اور طوفان سے شدید متاثرہ علاقے ، کینٹ کاوٴنٹی ،Yalding کا برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دورہ کیا۔متاثرہ افراد سے ان کی خیریت دریافت کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی شدت اس ہفتے بھی متوقع ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں وارننگز 42 اورفلڈ الرٹ 103 جاری کر دئے گئے ہیں۔