تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:2

سفارت کار استثنیٰ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں،وزیر خارجہ بلجیم

جیو نیوز - برسلز…بلجیم کے وزیرخارجہ کاکہنا ہے کہ غیرملکی سفارت کار سفارتی استثنیٰ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، اس حوالے سے قوانین سخت کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔بلجیم پارلیمنٹ میں ایک سوال پروزیرخارجہDidier Reynders نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کم و بیش 971 ایسے کیسز سامنے آئے جس میں سفارتکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ادا نہیں کیے ، انہوں نے بتایا کہ کئی مواقع پرغیر ملکی مہمان ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے۔ بلجیم کے وزیر خارجہ نے بھارت ، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت کاروں کو سب سے غیر مہذب قرار دیا اور کہا کہ سفارت کاروں کیلئے قوانین سخت کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.