28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:18
چلی میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی،10سیاح ہلاک
جیو نیوز - بولیویا …چلی میں بولیویا سے آنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔نتیجے میں 10 سیاح ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ چلی کے شمالی علاقے Arica میں بولیویا سے آنے والی بس الٹ گئی، ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب بس پر قابو نا رکھ سکا ، نتیجے میں بس الٹ گئی، حادثے میں 10 سیاح ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔