تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 17:48

صدام حسین کی ساتویں برسی 30 دسمبر کو منائی جائے گی

جیو نیوز - بغداد …عراق کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق صدر صدام حسین کی 7ویں برسی30 دسمبر کو منائی جائے گی جنہیں148 افراد کے قتل عام کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ صدام حسین عراق کے شہر تکریت کے ایک غریب گھرانے میں 1937 میں پیدا ہوئے اور 16 جولائی 1979ء کو عراق کے صدر بنے اور 9 اپریل 2003 تک عراق پر بلا شرکت غیرے حکومت کی۔ گیارہ ستمبر 2011کے حملوں کے بعد عراق کو سرکش ریاست قرار دیا گیا۔سابق امریکی صدر بش ،سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل کر رہے ہیں جو خطے میں مغربی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا اتحادی افواج نے مارچ 2003 میں عراق پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت ختم کر دی۔ جبکہ صدام حسین کی گرفتاری کا اعلان دسمبر 2003 میں کیا گیا۔ دسمبر 2003 میں امریکی حکام نے صدام حسین کی گرفتاری کے بعدتیس جون 2004 کو انہیں عراق حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد ان پر 1982 میں دجیل میں148 افراد کے قتل عام کا مقدمہ چلایا گیا ۔ پانچ نومبر 2006 کو صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائی اور تیس دسمبر کی صبح انھیں پھانسی دینے کے بعد تکریت کے قریب آبائی گاؤں ال اجوا میں دفن کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.