30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:26
روس: بس میں بم دھماکا، دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
جیو نیوز - وولگا گراڈ …روس کے شہروولگا گراڈ میں بس میں بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عربی ٹی وی کے مطابق ووَلگوگراڈ سے موصولہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ چلتی ہوئی بس میں ہوا جس سے کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بہی روس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کارروائی ایک خاتون خودکش بمبار نے کی تھی۔مسلسل دو دھماکوں سے روسی شہر سوشی میں منعقد موسم خزاں کے اولمپکس گیمز خطرے میں پڑگئے ہیں۔