31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:31
امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں خام تیل سے بھری ٹرین پٹری سے اتر گئی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں خام تیل سے بھری ٹرین پٹری سے اترکر دھماکے سے تباہ ہوگئی۔امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں پٹری سے اترنے والی ٹرین میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مالی نقصان کی تفصیلات بھی معلومنہیں ہوسکیں۔