تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 14:49

بھارتی صدرنے بدعنوانی پر قابو پانے کے بل پر دستخط کردیے

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں انا ہزارے کا احتجاج رنگ لے آیا۔بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے لوک پال بل پر دستخط کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک پال بل کو 17دسمبر کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا اور 18 دسمبر کو پارلیمنٹ نے منظور کیا۔ لوک پال بل سرکاری محکموں اور سیاست میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے 45سال پہلے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ تمام سرکاری محکموں سمیت وزیر اعظم پر بھی یہ بل لاگو ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.