2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 23:35
امریکا: کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کی کئی ریاستیں ایک بار پھر شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، برفباری اور سخت سردی امریکیوں کو جما رہی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری اور تیز ہواوٴں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک زیادہ سے زیادہ 14 انچ برف پڑ چکی ہے۔ برفانی طوفان کے نتیجے میں نیویارک،شکاگو اور بوسٹن میں فضائی نظام بھی جم کر رہ گیا ہے۔ اب تک 1500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔ سخت سردی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طوفانی برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی 30 تک گرنے کا امکان ہے۔