4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:58
چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پرطلبا اور پولیس میں جھڑپیں
جیو نیوز - سان تیاگو…چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے پر تشددجھڑپیں ہوئیں،واٹر کینن کے ا ستعمال سے مظاہرین کو منتشر کیا گیا۔چلی میں 6 سال قبل پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالبعلم کی برسی کے موقع پر احتجاج کیاگیا،مظاہرین سان تیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔بینک کی کیش مشین کو آگ لگا دی،اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔پولیس نے واٹر کینن سے پانی برساکے مظاہرین کو منتشر کیا،جب کہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔