تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جنوری 2014
وقت اشاعت: 21:57

کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کی قرارداد کو 64سال گزرگئے، حق نہ ملا

جیو نیوز - مظفر آباد…مقبوضہ کشمیرکو حق خودارادیت دینے کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو چونسٹھ سال گزر گئے،لیکن انھیں آج تک یہ حق نہیں ملا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی نکالی گئی۔ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا تھا، اس دن دونوں جانب کے کشمیری عوام یوم حق ارادیت کے طورپر مناتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیلم پل سے ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی، ریلی سے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آلو پیازکی تجارت نہ تو مسئلہ کشمیر کا حل ہے اور نہ کشمیریوں کی قربانیوں کا پھل۔ بھارت انتخابات کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو گمراہ کرتا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر دیا ہے، کوئی بھی انتخاب استصواب رائے کا نعم البدل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.