تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:43

جرمن چانسلر اینجلا مرکل اسکیئنگ کرتے ہوئے زخمی

جیو نیوز - برلن…جرمن چانسلر اینجلا مرکل سوئز ایلپس میں اسکیئنگ کرتے ہوئے گرپڑیں۔ تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے اب گھر پر آرام کریں گی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اینجلا مرکل ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں اسکیئنگ میں مصروف تھیں۔ اس دوران توازن بگڑنے سے وہ گر پڑیں جس سے ان کے جسم کے نچلے حصے پر چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے اور انھیں صحت یاب ہونے میں 3 ہفتے لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.