7 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:58
فرانس :تحریک انصاف جعلسازوں کیخلاف کارروائی کرے ،تحسین انور
جیو نیوز - پیرس…رضاچوہدری…تحریک انصاف فرانس کے بانی کوارڈینٹر سید تحسین انور شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ جوتیوں میں دال بٹنے کا زمانہ اب گیا ،اب پارٹی کو اصلی نظریاتی لوگ ہی چلائیں گے اور میری غیر موجودگی میں تحریک انصاف کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کو کبھی چھپایا نہیں جا سکتا ایسے عناصر کی اصلیت دنیا کے سامنے آج عیاں ہو گئی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی عہدیدار کو ہٹانے سے پہلے کوئی تحریری اطلاع اور شو کاز نوٹس دیا جاتا ہے لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا، میری غیر موجودگی میں تحریک انصاف انٹرنیشنل افیئرز کے ڈپٹی سیکرٹری کو میری کوآرڈینٹر بنوا لیا جو کہ جعل سازی ہے کیونکہ اس شخص کے کوآرڈینٹر بننے کے نوٹیفکیشن پر کسی کی مہر اور دستخط تک نہ تھے اور جن باتوں کی بنیاد پر مجھے ہٹایا گیا ان کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں۔اس بنا پر میں یہ بات پورے ثبوت کے ساتھ کہتا ہوں کہ پارٹی کی مرکزی قیادت اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ تحریک انصاف آئندہ کوئی عہدیدار غلط اقدامات نہ کر سکے ۔