تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جنوری 2014
وقت اشاعت: 14:14

فرانس میں بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری… پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 86ویں سالگرہ کے سلسلے میں فرانس منڈیر ہاوس ویلرلیبل میں پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے پی پی پی کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سینئر نائب صدر سید کفائت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی راجہ کرامت حسین ، محمد اسلم ، الله دتہ منڈیر ، فرید منڈیر سمیت پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈکٹیٹر اگر اپنی ہٹ دھرمی سے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو شہید سے محروم نہ کرتا تو آج دنیا میں ایشیاءء اور خصوصی طور پرعالم اسلام کا اہم مقام ہوتا اور مشرق وسطی اور وطن عزیز اس صورتحال سے دوچار نہ ہوتا۔ لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، جمہوریت محترمہ بے نظر بھٹو نے ان کے مشن کو مکمل کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا انہوں کہا موجودہ صدی کا لیڈر بلال بھٹو زرداری میدان میں اتر چکا ہے وقت ثابت کرے گا کہ پاکستانی قوم کو جلد ہی بلال بھٹو زرداری کی شکل میں ایک اور بھٹو نظر آئے گا جو ان کے مشن کو مکمل کریں گے۔ اس موقع شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.