تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:54

فلوجہ اور مادی میں عراقی فضائیہ کے حملے، القاعدہ کے 25جنگجو ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراقی حکومت نے ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے 25 جنگجووٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبوں فلوجہ اور رمادی میں عراقی اسپیشل فورسز اور القاعدہ جنگجووٴں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔عراقی فوج کے ترجمان جنرل محمد ال عسکری نے بتایا کہ عراقی ائر فورس نے رمادی میں القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ممکنہ طور پر 25 جنگجو ہلاک ہوئے تاہم آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ادھر مشرقی بغداد میں ایک عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد مارے گئے۔ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.