تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:54

وینز ویلا کی سابقہ ملکہ حسن مونیکا اور اسکا شوہر گولی لگنے سے ہلاک

جیو نیوز - وینز ویلا…وینز ویلا کی سابق ملکہ حسن مونیکا سپیئرز اوران کے سابق شوہر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مونیکا سپیئرز اور ان کے سابق شوہرہینری بیری کی گاڑی ویلنیسیا اورپورٹوکابیلوکے درمیان ہائی وے پرخراب ہوگئی، اس دوران ڈاکووٴں نے حملہ کردیا۔ مونیکاسپیئرز اور ان کے سابق شوہرڈاکووٴں کی فائرنگ سے موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی پانچ سال کی بیٹی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مونیکا سپیئر نے 2004 میں مس وینزویلا کا ٹائٹل جیتاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.