11 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:13
تھائی لینڈ میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کیخلاف ہزاروں شہریوں کی ریلی
جیو نیوز - بنکاک … تھائی لینڈ میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے خلاف ہزاروں شہریوں نے ریلی نکالی۔ بنکاک میں انتخابات کے حامی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،ان کا کہنا ہے کہ وہ 2 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر نا چاہتے ہیں۔ شہریوں نے اس موقع پر شمعیں بھی روشن کیں۔انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ وہ احتجاج ترک کردیں اس طرح احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔