12 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:0
لیبیا میں جھڑپیں اور فائرنگ، نائب وزیر صنعت سمیت 15 افراد ہلاک
جیو نیوز - تریپولی…لیبیا میں خونریز جھڑپوں میں نائب وزیر صنعت سمیت 15 ہلاک ہوگئے۔لیبیا کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جھڑپوں کے درمیان لیبیا کے نائب وزیر صنعت سمیت 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔