13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 11:14
پیرس میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہڑتال کر دی،اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام
جیو نیوز - پیرس…فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال کر دی،ہڑتال کی وجہ اہم شاہراہوں پرٹریفک جام ہو گیا۔ پیرس میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرتے ہوئے پیرس کے ایئر پورٹ چارڈ یکال اور ایئر پورٹ اور لی کو جانے والے راستوں سمیت تما م شاہراہوں کو بلاک کر دیا،جس کے باعث سیکڑوں مسافر ایئر پورٹ نہیں پہنچ سکے،شاہراہیں بلاک ہوگئیں جس کی کی وجہ سے پیرس کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ہے،لوگوں کو اپنے روز مرہ کے کام سر انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔