14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:5
بھارت : کنٹینر ٹرک کار پر الٹ گیا،11 افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں ایک کنٹینر ٹرک کار پر الٹ گیا، حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ،مغربی ریاست مہاراشٹر میں پونے سے بنگلور جاتے ہوئے ہائی وے پر یہ خوفناک حادثہ پیش آیا، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، حاثہ کنٹینر ٹرک کے توازن کھونے سے پیش آیا۔