18 جنوری 2014
وقت اشاعت: 16:49
بھارتی ریاست "گوا " میں انڈیابائیک ویک کا آغاز
جیو نیوز - گوا…انڈیابائیک ویک شروع ہوتے ہی ملک بھر سے بائیک رائیڈرز بھارتی ریاست "گوا " پہنچنا شروع ہوگئے ۔اس فیسٹول میں شرکت کے لئے گڑگاؤں سے 22 بائیک رائیڈرز 5 روز کا سفر طے کر کے پہنچے ہیں، فیسٹول میں مختلف غیر ملکی کمپنیوں کی تیارکردہ ہیوی بائیکس کی نمائش کی جارہی ہے، فیسٹول میں مختلف ہیوی بائیکس "کیفے ریسر"، "کروزر" اور "سپربائیک" کے ساتھ ساتھ "ہارلے ڈیوڈسن" کے مختلف پرزہ جات بھی رکھے گئے ہیں ،فیسٹول میں 10 ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے۔