تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2014
وقت اشاعت: 23:38

شام میں دہشتگردی کی تربیت لیکربرطانیہ لوٹنے والاپاکستانی نژاد شخص گرفتار

جیو نیوز - لندن…شام میں دہشتگردی کی تربیت لے کرلوٹنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے برمنگھم کے 21 سال کے شخص کوگرفتارکرلیاہے۔ جبکہ صدر بشار الاسد کے خلاف لڑ کے واپس آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سمیت 2افراد پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔برمنگھم کے علاقے ہینڈزورتھ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے اور اس کی فیملی یہاں25 برس سے مقیم ہے۔ یوسف سرور کے شام جاکرالقاعدہ کے ساتھ لڑنے کی اطلاعات پر اہل محلہ حیرت زدہ ہیں کہ کس طرح انتہاپسندی کا ناسور برطانیہ تک پھیل گیا ہے۔ یوسف کواردوپڑھانے والے استاداور دیگر افراد کہتے ہیں کہ حکومت کو صورت حال کانوٹس لینا چاہیے۔یوسف اوربنگلہ دیشی نژاد اس کے ساتھی کوریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے اورتفتیش کی جارہی ہے کہ وہ کس طرح انتہاپسندی کاشکارہوا اور اس گروپ کے دیگرافرادکن علاقوں میں موجودہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.