20 جنوری 2014
وقت اشاعت: 10:48
بھارتی شہر بنگلور کے قریب مسافر بس الٹ گئی ،5 افراد ہلاک،40 زخمی
جیو نیوز - بنگلور…بھارتی شہر بنگلور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے،حادثہ اس وقت پیش آیا جب "تیروپتی" سے بنگلور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔