تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 12:3

شام کے 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے کام کا آغاز

جیو نیوز - ہیگ…عالمی طاقتوں سے معاہدوں کے بعد شام کے پاس موجود 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے مطابق ان 500 ٹن کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں 14 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان میں سے چار کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے، یہ ٹینڈرز ہیگ میں واقع ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، ٹیکنیکل تجزیئے کے بعد کامیاب ہونے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان فروری میں کیا جائے گا، کمپنیاں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں بچ جانے والے فضلہ جات کو بھی تلف کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.