تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 21:28

شام کی صورتحال پر امن مذاکرات آج جنیوا میں شروع ہونگے

جیو نیوز - جنیوا… شام کی صورتحال پر امن مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون جنیوا پہنچ گئے ہیں، یہ مذاکرات اب ایران کے بغیر ہوں گے، ایران کی شمولیت کی خبروں پر شامی اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔ بان کی مون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو دعوت اس یقین دہانی کے بعد دی گئی تھی کہ وہ شام میں ایک نئی، متفقہ اور عبوری حکومت کے قیام کے فارمولے سے متفق ہے تاہم ایران نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی، روس نے ایران کو شرکت سے روکنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے معاملات الجھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.